سرسی، 19 / جولائی (ایس او نیوز) شہر کے تحصیلدار دفتر میں ریوینیو آفیسر کی خدمات انجام دینے والا ونائیک بھٹ منی ودھان سودھا کے باہر پارک کی گئی اپنی ہی کار میں مردہ حالت میں پایا گیا ۔
کہا جاتا ہے کہ دوپہر کو کار میں دفتر کے لئے نکلا ہوا ونائیک بھٹ جب شام پانچ بجے تک اپنے دفتر کے اندر نہیں آیا تو دفتر کے ایک اہلکار نے باہر نکل کر دیکھا تو پارکنگ میں اس کی کار موجود تھی اور وہ کا ر کے اندر مردہ حالت پایا گیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ کار میں بیٹھی جگہ پر ہی دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہوئی ہوگی ۔
ونائیک بھٹ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ یلاپور کا رہنے والا تھا اور فی الحال سرسی میں کرایے کے مکان میں رہتا تھا ۔ یہ بات بھی پتہ چلی ہے کہ گزشتہ سوموار کے دن دفتر آتے وقت شہر کے اشوینی سرکل کے قریب اس پر مرگی کا دورہ بھی پڑا تھا اور اسے مقامی لوگوں طبی امداد پہنچائی تھی ۔